ہو بہو اپنی ماں کی جھلک : بالی وڈ اداکارہ سشمیتا سین کی نوجوان بیٹی کی تصاویر آپ کو حیران کر ڈالیں گی

ممبئی (ویب ڈیسک) بالی وڈ کی خوبصورت اداکارہ سشمیتا سین کی بیٹی نے بھی اداکاری کے میدان میں انٹری دے دی ۔ رپورٹس کے مطابق سشمیتا سین کی بیٹی نے ایک مختصر فلم پر لاک ڈاؤن کے دنوں میں کام کیا جس کا نام سوٹا باز ہے ۔ اس فلم میں رینی سین نے ایک ایسی لڑکی

کا کردار ادا کیا ہے جو والدین سے چھپ کر سگریٹ نوشی کرتی ہے ۔ رینی سین نے اس فلم کا پوسٹر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کیا ہے ۔ فلم کے پوسٹر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ رینی سین سگریٹ نوشی کر رہی ہیں۔اس سے قبل رینی سین نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ وہ سمجھتی ہیں کہ انہیں فلم انڈسٹری میں اپنا مقام ضرور کمانا چاہیے، جہاں لاتعداد افراد روزانہ اپنی شناخت بنانے کے لیے جدوجہد کرتے ہیں۔‘رینی سین کا کہنا تھا کہ ’مجھے معلوم ہے کہ ممبئی میں اداکار بننے کے لیے لاکھوں افراد آ رہے ہیں، میں فخر نہیں کرنا چاہتی لیکن سشمیتا سین کی بیٹی ہونا میرے لیے سب سے بڑا اعزاز رہا ہے۔‘رینی سین کا یہ بھی کہنا تھا کہ میری والدہ نے مجھے محنت سے مقام حاصل کرنے کا سبق دیا ہے


source:https://hassannisar.pk/

50% LikesVS
50% Dislikes