دوحہ سے پہلی پرواز کی ریاض آمد، ا ئیرپورٹ پر جذباتی مناظر

ریاض(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔12 جنوری2021ء) سعودی عرب اور قطر کے تعلقات میں چار سالہ کشیدگی کا خاتمہ ہونے کے بعد ایک بار پھر تاریخ میں دوستی اور محبت کا نیا باب کھُل گیا ہے۔گذشتہ ہفتے قطر اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات کی بحالی کے بعد پہلی پرواز ریاض پہنچی تو اس موقع پر ریاض ائیرپورٹ پر جذباتی مناظر دیکھنے کو ملے۔لوگ چار سال بعد اپنے پیاروں کو مل کر آبدیدہ ہو گئے، اس حوالے سے سوشل میڈیا پر چند ویڈیوز بھی وائرل ہو رہی ہیں جن میں لوگوں کو ایک دوسرے سے گلے ملتے دیکھا جا سکتا ہے،ان جذباتی مناظر کو کیمرے کی آنکھ نے محفوظ کر لیا،اس موقع پر دونوں ممالک کے شہریوں کو باقاعدہ روتے ہوئے دیکھا گیا۔
۔ائیر پورٹ پر ایک بھائی تقریباََ چار سال بعد اپنی بہن سے ملنے کا منتظر تھا۔

سعودی عرب اور قطر کے درمیان 2017ء کی قطع تعلقی کے بعد دونوں جانب تقسیم خاندانوں کے لیے آپس میں ملنا نامکن ہو گیا تھا کیونکہ قطر پروازوں کے لیے سعودی فضائی حدود بند کر دی گئی تھیں۔گذشتہ ہفتے دو طرفہ تعلقات بحال ہوئے تو قطر ائیر ویز کا پہلا مسافر طیارہ دوحہ سے ریاض پہنچا،طویل جدائی کے بعد دونوں طرف کے خاندانوں خوشیاں بھی بحال ہو گئیں-ایک خاتون کا کہنا تھا کہ یہاں میں چار سال قبل آئی تھی شکر ہے اب یہ محاصرہ ختم ہو گیا،میں نے شکرانے کے لیے سجدے کیے،اسی طرح اپنے عزیز و اقارب سے ملنے والے ایک اور شخص کا کہنا ہے کہ یہ خوشی ناقابل بیان ہے۔میری والدہ قطر سے یہاں چار سال بعد آئی ہیں۔
۔اس سے قبل سفری رابطے بحال ہونے کے بعد قطر سے پہلا مسافرزمینی راستے سے سعودی مملکت پہنچا۔
سعودی حکومت کی جانب سے چند روز قبل قطر کے ساتھ تمام زمینی، سمندری اور فضائی سرحدیں کھولنے کا اعلان کیا گیا تھا، جس کے بعد سلوی چوکی بھی کھول دی گئی۔ سال کے بعد قطر سے پہلا مسافر سلوی چوکی کے ذریعے سعودی مملکت میں داخل ہوا،سعودی محکمہ کسٹم کا کہنا تھا کہ قطر سے ایک مسافر سعودیہ پہنچ گیا ۔ واضح رہے کہ سال 2021ء کا آغاز اُمت مُسلمہ کے لیے بے پناہ خوشی کا اظہار ثابت ہو رہا ہے۔نئے سال کے پہلے ہفتے میں ہی دُنیائے اسلام کے دو اہم ترین ممالک اپنی کئی دہائیوں پرانی دشمنی اور ناراضگی ختم کر کے پھر سے قریب آ گئے ہیں۔ اگرچہ دونوں ممالک میں دُوریاں اور نفرتیں پیدا کرنے والوں کے سینوں میں اس وقت حسد اور ناکامی کا الاؤ بھڑک رہا ہے جن کی کئی برسوں کی سازشی منصوبہ بندی اور ریشہ دوانیاں اللہ کی مرضی سے اپنی موت آپ مر گئیں۔

source:https://markhortv.com/

50% LikesVS
50% Dislikes