پی ٹی وی کا ایک اور بڑا نام دُنیا سے رخصت ہوگیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) پی ٹی وی کے اے کلاس جادوگر انتقال کر گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق صدر میجیشن آف پاکستان اور پی ٹی وی کے اے کلاس جادوگر اقبال حسین حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے انتقال کر گئے ہیں۔ اقبال حسین کا انتقال گزشتہ رات ہوا تھا، ااقبال حسین کا

” ”
” ”
تعلق پشاور کے علاقے کشال سے تھا جو کہ اپنی اہلیہ اور 4 بچوں کے ہمرا ہ لنڈی ارباب باچائی لار میں رہائش پذیر تھے۔ طبیعت بگڑنے پر انہیں قریبی اسپتال لایا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے اور خالق حقیقی سے جا ملے۔ انکے انتقال کی تصدیق انکے اہلخانہ نے بھی کر دی ہے۔ اس حوالے سے انکے صاحبزادے آصف اقبال کا کہنا ہے کہ پورے پاکستان میں انکے والد کے فن کو پذیرائی ملی، مرحوم اپنی مدد آپ کے تحت پورے ملک میں اپنے فن کو دوسروں تک پہنچاتے رہے، پاکستان ٹیلی ویژن کے لیے گراں قدر خدمات کے باوجود انکے والد کی آج تک سرکاری سطح پر مالی معاونت نہیں کی گئی ، ابھی بھی امید ہے کہ حکومت انکے فن کو تسلیم کرتے ہوئے انکی مالی مدد کر دے گی۔

source:https://hassannisar.pk/

50% LikesVS
50% Dislikes