بریکنگ نیوز: فضا میں 2 طیارے آپس میں ٹکرا گئے ، بڑے جانی نقصان کی اطلاعات

واشنگٹن (ویب ڈیسک) امریکہ کی ریاست ایڈاہو میں دو طیارے فضاء میں ایک دوسرے کے ساتھ ٹکرا گئے، اس حادثے میں 2 افراد جان بحق جبکہ دیگر 6لاپتہ افراد کی موت کاخدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ ریاست ایڈاہو کی کوٹینائی کاؤنٹی ،ایڈواہوکے عہدیدار ریان ہیگنز کا کہنا ہے کہ حادثہ شہرکوئیر ڈالین کی

جھیل کے اوپر پیش آیا، جہاں طیارے ٹکرا کرجھیل میں گر کر ڈوب گئے ہیں۔حادثے کا شکار طیاروں سے 2 افراد کی میتیں ملی ہیں جبکہ 6 دیگر لاپتہ افراد کی موت کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے، طیاروں کےآپس میں ٹکرانے کا سبب تاحال معلوم نہیں ہوسکا ہے۔ترجمان فیڈرل ایوی ایشن کا کہناہے کہ حادثے کا شکار طیاروں میں سے ایک سیسنا 206 طیارہ تھا، فیڈرل ایوی ایشن اینڈمنسٹریشن اور نیشنل ٹرانسپورٹ سیفٹی بورڈ واقعےکی تحقیقات کر رہے ہیں ۔

source:hassannisar.pk

50% LikesVS
50% Dislikes