ایک تاریخی واقعہ کا ڈراپ سین

پیرس (ویب ڈیسک) فرانس نے انیسویں صدی میں الجیریا پر فرانسیسی قبضے کے خلاف لڑنے والے 24 لوگوں کی کھوپڑیاں الجیریا کو واپس کر دی ہیں ۔ الجیریاکی سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق صدرعبد المجید تبون نے فرانس کی جانب سے کھوپڑیاں بھیجنے کی تصدیق کی ہے ۔ انہوں نے بتایا ہے کہ

ان میں شامل کچھ لوگوں کی کھوہپڑیاں ایک اسلامی مبلغ امیر عبدالقادر کے ساتھیوں کی ہیں جوانیسویں صدی کے وسط میں فرانسیسی افواج کے خلاف جدوجہد میں قبائلیوں کے ایک گروہ کی قیادت کرتے رہے۔الجیریا کے صدر نےکہاکہ الجیریا دیگرلوگوں کی باقیات بھی واپس لانے کے لئے پرعزم ہے۔واضح رہے کہ 7 سال کی لڑائی کے بعد ، فرانس نے 1830ء میں الجیریا پر قبضہ کرلیا تھا اور 132 سال کی کوششوں کے بعد 1962ء میں الجیریا نے فرانس سے آزادی حاصل کی ۔

source:hassannisar.pk

50% LikesVS
50% Dislikes