ایمن خان نے تو منیب بٹ سے شادی کر لی مگر۔۔۔ منال خان نے کس سے شادی کرنے کا کہہ دیا؟مداحوں کی بے چینی بڑھ گئی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) پاکستانی اداکارہ ماںل خان کا کہنا ہےکہ ابھی شادی کا نہیں سوچا، لیکن اگر مجھے بھی منیب بٹ کی طرح ایک اچھا اور کئرنگ لڑکا مل جائے تو 3 سے 4 سال بعد میں بھی شادی کے بندھن میں بندھ جاؤں گی۔ تفصیلات سماجی رابطوں کی ایپلی کیشن انسٹا گرام پر مشہور گلوکارہ آئمہ

بیگ کے ساتھ لائیو سیشن میں گفتگو کرتے ہوئے منال خان کا کہنا تھا کہ شادی کے لیے ایک لڑکا ہونا چاہیئےجب ایک اچھا سا لڑکا مل جائے گا تو میں بھی شادی کر لونگی، اور ہمارے بچے بھی ہونگے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر آئمہ بیگ کے لائیو سیشن میں گفتگو کرتے ہوئے منال خان نے اپنی زندگی کی بہت سے باتیں مداحوں کو بتائیں اور ساتھ ہی شادی کے حوالے سے بھی تمام جوابات دیے۔لائیو سیشن کے دوران منال خان اپنے بہنوئی منیب بٹ کی تعریفیں کرتی نہ تھکیں،منال کا کہنا تھا کہ مجھے بھی بالکل منیب جیسے لڑکے کی تلاش ہے، منیب جیسے لڑکے کو ڈھونڈنا مشکل ہے کیونکہ اس طرح کے لڑکے اب ہر جگہ موجود تو ہوتے نہیں، لیکن مجھے لگتا ہے کہ میری ابھی شادی کی عمر نہیں ہے اگر مجھے اچھا لڑکا مل گیا تو میں اس سے 3 سے 4 سال کے بعد شادی کرلونگی۔

source:hassannisar.pk

50% LikesVS
50% Dislikes