وزیر ہوا بازی کی ہوا نکالنے کی تیاریاں!!! غلام سرور کی برطرفی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ ، حکمران جماعت میں پریشانی کی لہر

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیر ہوا بازی کے تمام دعوے ہوا ہوگئے ۔ہائی کورٹ نے وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان غلام سرور کی برطرفی کے لیے درخواست قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ اطہر من اللہ نے وفاقی وزیرغلام سرور خان کو عہدے سے ہٹانے کی درخواست پر سماعت کی۔

درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ غلام سرور خان نے قومی اسمبلی سے خطاب میں کہا کہ 30 فیصد پائلٹس کے لائسنس جعلی ہیں، وزیر ہوابازی نے انکوائری کے بغیر 262 پائلٹس پر جعلی لائسنس کا الزام لگایا، اگر کسی کی ڈگری جعلی تھی تب بھی وزیر کو چاہیے تھا خفیہ انداز میں کارروائی کرتے، ان کے بیان کی وجہ سے پی آئی اے پر یورپ میں فلائیٹوں پر 6 ماہ کی پابندی لگ گئی ہے۔ درخواست گزار کا مزید کہنا تھا کہ پائلٹس کے جعلی لائسنس کی شفاف تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن قائم کیا جائے، وزیراعظم کو غلام سرور خان کو وفاقی وزیر کے عہدے سے برطرف کرنے کے احکامات جاری کیے جائیں، اسپیکر قومی اسمبلی کو غلام سرور کی نااہلی کا معاملہ الیکشن کمیشن کو بھجوانے کی ہدایت کی جائے، درخواست پر فیصلے تک غلام سرور کو فوری کام سے روک دیا جائے۔ ہائی کورٹ نے وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان غلام سرور کی برطرفی کے لیے درخواست قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیا کہ عدالت معاملے کی احساسیت کو سمجھتی ہے،اس حوالے سے تفصیلی آرڈر پاس کریں گے۔ چیف جسٹس اطہر من اللّٰہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اس حوالے سے تفصیلی آرڈر پاس کریں گے۔ واضح رہے کہ طارق اسد ایڈووکیٹ نے غلام سرور خان کی بطور وفاقی وزیر برطرفی کے لیے عدالت سے رجوع کر رکھا ہے۔ طارق اسد ایڈووکیٹ نے اپنی دائر کی گئی درخواست میں کہا ہے کہ وزیرِ ہوا بازی نے انکوائری کے بغیر 262 پائلٹس پر جعلی لائسنس کا الزام لگایا، غلام سرور خان نے قومی اسمبلی اجلاس سے خطاب میں کہا کہ 30 فیصد پائلٹس کے لائسنس جعلی ہیں۔ درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ قومی اسمبلی اجلاس میں غیر ذمے دارانہ تقریر پر غلام سرور خان کو وزیرِ ہوا بازی کے عہدے سے برطرف کیا جائے، وزیرِاعظم کو غلام سرور خان کو وفاقی وزیر کے عہدے سے برطرف کرنےکے احکامات جاری کیے جائیں۔ انہوں نے یہ استدعا بھی کی ہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی کو غلام سرور کی ڈس کوالیفکیشن کا معاملہ الیکشن کمیشن کو بھجوانے کی ہدایت کی جائے، پائلٹس کے جعلی لائسنس کی شفاف تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن قائم کیا جائے۔

source hassannisar.pk

50% LikesVS
50% Dislikes