سعودی عرب میں کورونانے وار تاحال جاری ۔۔۔ اب تک کتنے افراد جان کی بازی ہار گئے ؟ جان کر آپ بھی بے ساختہ استغفراللہ کہہ اٹھیں گے

ریاض (ویب ڈیسک) سعودی عرب میں مزید 4 ہزار 387 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق، مملکت میں مجموعی کیسز کی تعداد 1لاکھ 90 ہزار823 ہوگئی، گزشتہ 24 گھنٹے میں50 مریض انتقال کرگئے جبکہ 3 ہزار648 مریض مکمل صحت یاب ہوچکے ہیں۔ سعودی وزارت صحت کے مطابق سعودی عرب میں کورونا وائرس مزید 4 ہزار 387 کیسز رپورٹ

ہوئے ہیں، جس سے مجموعی کیسز کی تعدا د1لاکھ 90 ہزار823ہوگئی ہے، گزشتہ 24 گھنٹے میں 50 مریض انتقال کرگئے جبکہ ایک ہزار599 مریض مکمل صحت یاب ہوچکے ہیں۔مملکت میں اموات کی کل تعداد 1649 ہوگئی ہے۔ اسی طرح مزید 2278 مریض تشویشناک حالت میں ہسپتالوں میں زیرعلاج ہیں۔ مملکت میں کورونا کے مریض تیزی سے صحت یاب بھی ہورہے ہیں، پچھلے 24 گھنٹو ں میں 3648مریض مکمل صحت ہوئے ہیں، یوں اب تک ایک لاکھ 30ہزار 766مریض مکمل صحتیاب ہوچکے ہیں۔سعودی عرب میں حکومت کی جانب سے کرونا وائرس سے نجات حاصل کرنے کے لئے احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کروایا جا رہا ہے جبکہ مملکت میں مقیم تارکین وطن اور سعودی شہری بھی قوانین پہ عمل کرنا اولین ترجیح سمجھتے ہیں۔دوسری جانب یہ خبر بھی سامنے آئی ہے کہ سعودی ویکس نامی کمپنی ایک ایسا ٹیکا بنا رہی ہے جس کے استعمال سے کوئی بھی شخص اگلے چند ماہ کے لیے کورونا سے محفوظ ہو جائے گا۔ دوسری جانب سعودی حکام نے مسلمانوں کے مقدس ترین مقام خانہ کعبہ میں دوبارہ سے عمرہ ادائیگی کی اجازت دینے کیلئے تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ اس حوالے سے العربیہ کی جانب سے رپورٹ شائع کی گئی ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سعودی مقامی میڈیا کے مطابق مسجد الحرام کو جزوی طور پر کھولنے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔ جبکہ کئی ماہ بعد خانہ کعبہ میں عمرہ ادائیگی کی اجازت بھی دے دیے جانے کا امکان ہے۔

source: hassannisar.pk

50% LikesVS
50% Dislikes