رابی پیرزادہ کی کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ بھی آگئی

لاہور (ویب ڈیسک) سابق گلوکارہ رابی پیرزادہ کا کورونا ٹیسٹ منفی آگیا ۔ اس بات کی تصدیق انہوں نے خود اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کے ذریعے کی۔اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر رابی پیرزادہ نے لکھا کہ جب سب کچھ اللہ تعالیٰ پر چھوڑ دیں تو اللہ پاک کی ذات ہمیں اکیلا نہیں چھوڑتی،

میں رب کے حضور اپنے گناہوں کی مغفرت چاہتی ہوں اور اس کی جانب پلٹتی ہوں۔خیال رہے کہ رابی پیرزادہ نے گزشتہ روز اپنی پوسٹ میں لکھا تھا کہ فرض عبادت دکھا کر کر سکتے ہیں تاکہ لوگوں کو ترغیب ملے ،آپ نہیں جانتے میرے اس دکھاوے سے لبرلز کو کتنی تکلیف ہوتی ہے ۔
sourse content:https://hassannisar.pk/

50% LikesVS
50% Dislikes