شعیب اختر کا نمبر بھی لگ گیا۔۔!! ایف آئی اے نے سابق فاسٹ باؤلر کو کس جرم میں طلب کر لیا؟ مداح حیران

لاہور (نیوز ڈیسک ) قومی ٹیم کے سابق فاسٹ باولر شعیب اختر کو ایف آئی اے نے طلب کرلیا- پاکستان کرکٹ بورڈ کے لیگل ایڈوائزر تفضل رضوی نے شعیب اختر کیخلاف سائبرکرائم میں درخواست دی تھی واضح رہے کہ ریکارڈ ساز سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے پی سی بی کی جانب سے عمر اکمل پر 3

سالہ پابندی کی مخالفت کی تھی اور کہا تھا کہ بورڈ نے دراصل عمر اکمل پر غصہ نکالا ہے۔اس موقع پر شعیب اختر نے ماضی کے کیسز پر بھی تبصرہ کیا اور کہا کہ پی سی بی کے قانونی مشیر تفضل رضوی تمام کھلاڑیوں کے کیسز اُلجھاتے ہیں، وہ ماضی میں مجھ سے بھی کیس ہار چکے ہیں۔ اس کے جواب میں پی سی بی کے لیگل ایڈوائزر تفضل رضوی نے کہا تھا کہ شعیب اختر نے سوشل میڈیا کے ذریعے میرے خلاف غلط باتیں کی ہیں اور میرے کیریئرکوداغدار کرنے کی کوشش کی گئی، میں اب سائبر کرائم ایکٹ کے تحت کارروائی کے لیےایف آئی اے کو درخواست دے رہا ہوں۔ تفضل رضوی کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا کے ذریعے بیرون ملک بھی شعیب اخترکے ریمارکس کو دیکھا اور سنا گیا ہے، میں ان کے خلاف بیرون ملک بھی قانونی کارروائی کروں گا۔

source content:https://hassannisar.pk/

50% LikesVS
50% Dislikes